گھروں میں قرنطینہ کرنے والے 328 افراد جاں بحق:محکمہ صحت سندھ

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرنے والے افراد میں سے 328 جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی، 4395 اموات 

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1406 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات جناح اسپتال میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 171 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ 6 لاکھ سے 82 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 131 مریضوں نے اپنی جانوں کی بازیاں سول اسپتال میں ہاری ہیں۔

ملک میں گزشتہ ماہ کورونا کے نصف سے زائد کیسز سامنے آئے

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایس آئی یو ٹی میں 122، ڈاوَاسپتال میں113، انڈس اسپتال میں107، آغا خان اسپتال میں 94 اور ضیاالدین اسپتال میں 87 افراد نے کورونا وائرس کے باعث دوران علاج جہان فانی سے کوچ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں