سندھ: بلدیاتی ادارے نظر انداز، ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا اجرا

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے


کراچی: حکومت سندھ نے برساتی نالوں کی صفائی کے لیے بلدیاتی اداروں کو نظرانداز کردیا ہے۔

کراچی میں منتخب لوگوں کو تمام کاموں سے دور رکھا گیا ہے، وسیم اختر

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت سندھ نے برساتی بالوں کی صفائی کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ہر ضلعی ڈپٹی کمشنر کو پانچ کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کراچی اور لاہور کے مسائل کا حل بتادیا

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی وسیم اختر نے اس سلسلے میں استفسار پر کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کو نظر انداز کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بحیثیت میئر کراچی وفاق سے مدد مانگنے کے لیے باقاعدہ خط لکھوں گا۔

کراچی کو ایک طرف رکھیں تو دیکھتا ہوں کہ سندھ کیسے چلتا ہے؟ وسیم اختر کا چیلنج

ہم نیوز سے بات چیت میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو حکومت سندھ کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں