وفاقی حکومت: ایک سال سے خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت: ایک سال سے خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

مشتری ہشیار: حکومت 400 محکمے ختم کررہی ہے، فواد چودھری

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے لے کر 16 تک کی ایسی تمام آسامیاں ختم کردی جائیں جو گزشتہ ایک سال سے خالی ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی عمل درآمد کمیٹی کی سفارشات پر وزارت خزانہ نے مراسلہ  اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔

سندھ میں لوگ مویشی بیچ کر نوکریاں خریدتے ہیں، سپریم کورٹ

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی ‏سیکریٹری خزانہ کی منظوری کے بعد اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طریقہ کار کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد اس سلسلے میں مزید کارروائی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد مزید کارروائی کی تو سرکاری ملازمتیں کم ہو جائیں گی۔

ریلوے میں ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض نوکریاں فروخت ہونے کا انکشاف

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اکتوبر 2019 میں کہا تھا کہ حکومت 400 محکمے ختم کررہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ نوکریاں دیں گے تو معیشت بیٹھ جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیوٹ سیکٹر دیتا ہے اورحکومت نے ماحول بنانا ہے۔

’ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر کی خیالی عمارت زمین بوس ہوگئی‘

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں حکومتیں چھوٹی ہوتی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں