کوروناوائرس: پاکستان میں مزید78افراد جاں بحق،4ہزار339کیسز رپورٹ



اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17ہزار809 ہوگئی ہے اور 4ہزار473 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید4 ہزار339کیسزرپورٹ ہوئے اور78 افراد کا انتقال ہوا۔

گزشتہ روز22 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 13 لاکھ 27 ہزار 638 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا،ہر روز ایک لاکھ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، عالمی ادارہ صحت

کوروناوائرس کے سب سے زیادہ  کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مجموعی تعداد 86795 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 77740 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 26938 اوربلوچستان میں 10608 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 13082 ہے جب کہ آزاد کشمیر 1135 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1511ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں32، بلوچستان121، گلگت28، اسلام آباد129، خیبرپختونخوا973، پنجاب1784 اور سندھ میں 1406 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔

معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں