دنیا بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی


دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 65 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے مزید 251 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو گئی۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 535 افراد کورونا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد برازیل میں اموات کی تعداد 64 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

روس میں گزشتہ روز کورونا کی وجہ سے 134 افراد کی موت واقع ہوئی جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت میں کورونا سے ایک دن میں 421 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارت میں 6 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھی:کورونا،ہر روز ایک لاکھ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، عالمی ادارہ صحت

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے۔


متعلقہ خبریں