کراچی میں 10 بسوں پر مشتمل پیپلز بس سروس شروع

سندھ حکومت کے تعاون سے چلنے والی بسیں ایک سال بعد ہی بند

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے دس بسوں پر مشتمل پیپلز بس سروس شروع کی گئی ہے۔

ہم نیوز کو دستیاب تفصیل کے مطابق پیپلز بس سروس کا کرایہ 20، 30 اور 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی شہر کے مصروف ترین روٹس میں سے ایک پر چلائی گئی بس صبح سات سے رات دس بجے تک چلا کرے گی۔

ملتی جلتی خبر: پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز بس سروس کے تحت چلنے والی بسوں کی تعداد 10 ہے۔ بس میں 30 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

پیپلزبس سروس داؤد چورنگی سے ٹاور کے روٹ پر چلے گی۔

2017 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق کراچی کی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ شہر کے تین گنجان آباد اضلاع کورنگی، شرقی اور جنوبی سے گزرنے والے بسوں کی محدود تعداد کے متعلق کوئی جواز نہیں فراہم کیا گیا۔


متعلقہ خبریں