ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کردیں



اسلام آباد: امارات کی سرکاری ائیرلائن ایمریٹس نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دی ہیں۔

ابتدائی طور پرکراچی ، لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازنے چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان سے یو اے ای جانے والے تمام مسافروں کو کورونا کا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ مسافروں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر ایمریٹس نے پاکستان کے لیے پروازیں بند کر دی تھیں۔

مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانی ہوگی بصورت دیگر انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان پروازوں میں صرف ان لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے نافذ کئے داخلے اور اہلیت کے قوانین پر پورے اترتے ہوں۔

اکانومی کلاس کے مسافروں کے درمیان بھی فاصلہ ہوگا اور تھوڑے تھوڑے مسافر قطار میں پچھلی سیٹ سے اگلی سیٹ کی ترتیب کے مطابق سورا ہوں گے۔

جہاز کا عملہ تمام مسافروں کو ماسک، دستانے، اینٹی بیکٹریل وائپس اور سینی ٹائزر پر مشتمل حفظان صحت کی کٹس فراہم کرے گا۔ امارات کی سرکاری ائیرلائن ایمریٹس نے 24 جون کو پاکستان سے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

فلائٹ سے قبل مسافروں کو خصوصی ہدایات نامے میں درج ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا تاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

تمام مسافروں کیلئے ماسک اور دستانوں کا استعمال، ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا اور درجہ حرارت کا معائنہ کروانا لازمی ہوگا۔


متعلقہ خبریں