مستحق مریضوں کی مالی امداد کیلئے جدید سسٹم متعارف



اسلام آباد: حکومت پاکستان نے مریضوں اورمستحق افراد کی امداد کو شفاف اور تیز رفتار بنانے کیلئے جدید سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز میں بیت المال کے جدید سافٹ وئیرسسٹم کا افتتاح کیا۔ پاکستان بیت المال اور وزارت صحت کے اشتراک سے شروع کیے گئے منصوبے کے ذریعے مریضوں کو علاج کیلئے امدادی رقوم کمپیوٹرائزڈ طریقے سے تیز تر اور شفاف انداز میں فراہم کی جاسکیں گی۔

افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر ظفر مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا  حکومت وعدے کے مطابق پسماندہ طبقوں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یہی ریاست مدینہ کی حقیقی شکل ہے جہاں وسائل کا رخ ضرورت مندوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب اور ضرورت مند مریضوں کے علاج کیلئے مالی امداد کی فراہمی کو جدید خطور پر استوار کیا جارہا ہے۔

تمام مراحل کوشفاف بنانے کیلئے بیت المال نے وزارت صحت کے اشتراک سے جدید مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس سافٹ وئیر کو پمز اسلام آباد سے منسلک کیا گیا ہے۔ جسے مرحلہ وار ملک بھر کے ہسپتالوں تک پھیلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب لوگ مہنگا علاج نہیں کرواسکتے، حکومت نے نادار افرا دکیلئے ایک سال میں 3ارب روپے خرچ ہوئے۔ پسماندہ افراد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح  کو شفاف بنانے کےلیے جدید سسٹم متعارف کرایاہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت پسماندہ طبقوں کی فلاح کےلیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں