سندھ میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 1437ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار430 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 89 ہزار 225 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا کے 754 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے 101مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے 1117 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع جنوبی میں 389، شرقی296، وسطی 168، ضلع کورنگی 117، ملیر111 اور ضلع غربی میں 96 کیسزرپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار560 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17ہزار809 ہوگئی ہے اور 4ہزار473 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید4 ہزار339کیسزرپورٹ ہوئے اور78 افراد کا انتقال ہوا۔

گزشتہ روز22 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 13 لاکھ 27 ہزار 638 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا،ہر روز ایک لاکھ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، عالمی ادارہ صحت

کوروناوائرس کے سب سے زیادہ  کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مجموعی تعداد 86795 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 77740 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 26938 اوربلوچستان میں 10608 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 13082 ہے جب کہ آزاد کشمیر 1135 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1511ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں32، بلوچستان121، گلگت28، اسلام آباد129، خیبرپختونخوا973، پنجاب1784 اور سندھ میں 1406 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں