گلستان جوہر، جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق


کراچی: گلستان جوہر کی جھونپڑیوں میں آگ لگنے کے باعث دو کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق بدھ کو گلستان جوہر بلاک ون میں قائم جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم اس وقت تک 12 جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئی تھیں۔

امدادی اداروں اور پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت دو سالہ یوسف اور پانچ سالہ عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جھونپڑیوں میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جس جگہ آگ لگی وہاں قریب ہی گیس سلنڈر رکھا ہوا تھا جس کے پھٹنے سے زیادہ نقصان ہوا۔

سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شرقی کو متاثرہ لوگوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔


متعلقہ خبریں