حکومت روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی


اسلام آباد: وفاقی حکومت قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نیویارک میں ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی ٹاسک فورس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلایا جائے گا۔  روز ویلٹ ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا۔

اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کو جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلانے کیلئے فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نجکاری کمیشن کو روز ویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

خیال رہے کہ اس سال 4 فروری کو وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے 27 حکومتی ملکیتی اداروں و جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت دے دی تھی۔۔

5 جی لائسنسز کی نیلامی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

ہم نیوز کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے فیصلہ مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق حکومتی ملکیتی جائیدادوں و اداروں کی نیلامی کا ابتدائی تخمینہ چھ ارب 62 کروڑ روپے لگایا گیا تھا۔

ذرائع  نے بتایا تھا کہ حکومتی ملکیتی جائیدادوں کی نیلامی سے ریونیو شارٹ فال میں کمی ہو گی۔

15 جنوری 2020 کو منعقدہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے دوران اجلاس نجکاری کے لیے منتخب کردہ 32 سرکاری جائیدادوں میں سے پانچ جائیدادوں و اداروں کو فہرست سے نکالنے کی منظوری دی تھی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ نجکاری فہرست سے نکالی گئی پانچ جائیدادیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہیں۔ اجلاس میں نجکاری فہرست سے نکالی گئی پانچ جائیدادوں میں سے تین کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں