قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ فیڈریشن کا ناروا سلوک


لاہور: قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد لاہور پہنچی تاہم ہاکی فیڈریشن کا کوئی بھی عہدیدار کھلاڑیوں کا استقبال کرنے ہوائی اڈے نہیں پہنچا۔

ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کی آمد کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے۔

غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے دبئی کے راستے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے خاموشی سے گھروں کا رخ کرنے میں عافیت جانی۔

دولت مشترکہ یا کامن ویلتھ گیمز میں اپنے تمام گروپ میچز ڈرا کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میڈیا کا سامنا نہیں کیا اورایئرپورٹ سے گھروں کو روانہ ہو گئے۔

قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے ایونٹ میں 7ویں نمبر پر رہی۔ گرین شرٹس کے  انگلینڈ، بھارت، ویلز اور ملائیشیا کے خلاف کھیلے گئے میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے تھے۔

ہوائی اڈے پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی نجی کار سروس کی گاڑیوں میں ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے۔ ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات بھی نہیں کئے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں