گلیات: جیپ گہری کھائی میں گر گئی، خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق


مری: گلیات کے گاؤں سیری چنالی میں جیپ گہری کھائی میں گرگئی، حادثے میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق  مسافر جیپ گھنیا کھوڑ سے نگری ٹوٹیال جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

دریں اثناء  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: گاڑی کی ٹکر سے شہری زخمی، بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار گرفتاری کے بعد رہا

وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

خیال رہے کہ مارچ میں مری کے علاقے کنڈلہ کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آنے والی چار گاڑیاں کھائی میں گر گئی تھیں۔ برفانی تودے کی نیچے دب جانے والے 25 سے زائد زخمیوں کو برف کے تودے سے نکال لیا گیا تھا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے نوجوان، جی ڈی اے پولیس اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں