یوسف رضا گیلانی کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگانے والے 7 سینیٹرز خود سامنے آگئے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی رہنما سید یوسف رضا گیلانی کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا اور صحت یاب ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قرنطینیہ سے باہر آگئے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نیب پیشی کے دوران کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کی ایک نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا تھا

ذرائع کے مطابق کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اہلیان ملتان کی طرف سے سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے۔

کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پی پی رہنماؤں کی جانب سے بھی سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد کے پیغامات آگئے۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا دعائیں کرنے اور مبارکباد دینے والوں سے اظہار تشکر۔

اس سے قبک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا تھا۔ ن لیگی رہنما طاہرہ اورنگزیب اور عطااللہ تارڑ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی تھی اور تمام رہنماؤں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

سینیٹر ثنا جمالی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے اُسامہ قادری نے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

اس سے پہلے  وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت کئی اراکین اسمبلی میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور خواجہ سلمان رفیق بھی صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے مزید 101 ہلاکتیں، 5834 نئے کیسز رپورٹ

متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جمشید الدین کاکاخیل بھی کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں