ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا، جنرل باجوہ

منشیات تیار کرنے والے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، جنرل باجوہ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا ہو گا۔

گلگت بلتستان میں چینی فوج کی موجودگی کی خبریں بے بنیاد قرار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کے دورے کے موقع پر کہی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر بریفنگ دی۔

پاک فوج کے سربراہ کوخطے کی سیکیورٹی سے متعلق صورتحال اورآپریشنل تیاریوں پربھی بریفنگ دی گئی۔

درپیش چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں، جنرل باجوہ

جنرل قمر جاوید باجوہ نے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے کردارپراطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے کراچی کور کی کوشش کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیریژن ہیلتھ اور فیلڈ آئیسولیشن سینٹرز کا بھی دورہ کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں انھیں اندرونی سیکیورٹی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز آمد پر یاد گار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔


متعلقہ خبریں