کراچی: اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا

بجٹ: کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص

کراچی: شہر قائد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ضلع غربی کی چھ  یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

20 شہروں کے 92 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا ہے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق جن یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں گڈاپ ، کیماڑی ، بلدیہ، سائٹ اوراورنگی ٹاؤن کی یوسیز شامل ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ابتدائی رپورٹ جمع

ڈپٹی کمشنر ویسٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 17 جولائی 2020 تک نافذ العمل ہو گا۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جہاں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز زیادہ بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں۔

کراچی میں صوبائی محکمہ صحت کی سفارش پر 41 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پہلے مرحلے میں کیا گیا تھا۔

کراچی: کار پہ فائرنگ، چچا بھتیجا جاں بحق، خاتون زخمی

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے کا آغاز 18 جون سے ہوا تھا جو دو جولائی 2020 تک کے درمیانی عرصے میں لاگو ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں