فرینڈز آف خان حکومت جانے والی ہے، شاہد خاقان



اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتیں بڑے وثوق سے دعوے کر رہی ہیں بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو جائے گی یا مائنس ون ہوگا۔

سابق صدر اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں مائنس پی ٹی آئی ہوتا نظر آ رہا ہے اور فرینڈز آف خان حکومت جلد جانے والی ہے۔

شاہد خاقان عباسی اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ مائنس ون کی بات ن لیگ نے نہیں کی لیکن جب وزیراعظم خود کہنا شروع کردیں کہ میں نہیں جا رہا تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ ہو رہا ہے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور حکومت نے اپنی نالائقی، کرپشن کے سے خود کو مائنس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ مائنس آل سے حل ہوگا، ن لیگی رہنما

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، وقت آ گیا ہے کہ عوام فاشسٹ حکومت کے خلاف متحد ہوں۔

دوسری جانب حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ مائنس ون کا کوئی امکان نہیں ہے۔  ہم نیوز کے پروگرام ’’بڑی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف سے بڑے ہیں۔ مائنس ون نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں لیڈر پارٹی سے بڑا ہو وہاں مائنس ون نہیں ہو سکتا۔ اپوزیشن اپنے ووٹرز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے روز نئے دعوے کرتی ہے۔

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے بھی ہم نیوز کے پروگرام’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں ہوسکتا۔

خیال رہے قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تھا کہ  اگرمائنس ون ہو بھی گیا توباقی بھی ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ وزریراعظم کی جانب سے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں مائنس ون کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں