روشنیوں کے شہر میں اندھیروں کا راج



کراچی: تین کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل رہی جس کی وجہ ترجمان کے الیکٹرک نے یہ بتائی ہے کہ  طلب ورسد میں فرق کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کےالیکٹرک نے اضافی گیس اور فرنس آئل ملنے کے باوجود بجلی کی پیدوار میں اضافہ نہیں کیا جس کے باعث شہر مختلف رہائشی علاقوں میں6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں یومیہ طلب اور رسد کا فرق 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہری پریشان

نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، بفرزون، گلبرگ، اسکیم 33 اور گلزار ہجری کے رہائشی علاقوں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں بھی رات 12 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اختر کالونی، کشمیر کالونی محمود آباد ، منظور کالونی اور پی ای سی ایچ سوسائٹی میں کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

شدید گرمی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ دن اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں مسلسل ایک سے دو گھنٹے بجلی جانا معمول بن گیا۔ سخت گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شہریوں خصوصا خواتین اور بچوں مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا دورانیہ ایک سے  تین گھنٹے تک ہے۔

صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا ہے کراچی میں لوڈشیڈنگ فرنس آئل کی کمی کی وجہ سے بڑھی ہے جبکہ پی ایس او نے بھی کے الیکٹرک کو فرنس آئل دینے سے معذرت کر لی ہے تاہم مستقبل قریب میں یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں