ایف آئی اے کا بانی متحدہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ 


کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے بانی متحدہ کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز احمد نے جائیداد ضبطگی کیلئے درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت(اے ٹی سی) میں دائر کردی ہے۔

درخواست میں بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کامران کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے مؤقف اپنایا ہے کہ بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف کو عدالت عمران فاروق قتل کیس میں اشتہاری ہے۔ چاروں ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہوئے، جائیدادیں بحق سرکار ضبط کی جائیں۔


متعلقہ خبریں