وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعظم کو مون سون سے متعلق ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ صوبےمیں کورونا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کریں گے۔


متعلقہ خبریں