وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا



اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا جس کے بعد میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار551 ہوگئی ہے جب کہ 2 لاکھ 21ہزار896 متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار87ن ئےکیسزرپورٹ ہوئے ہوئے اور78 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زیادہ ہے۔ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار 773 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں78ہزار956 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں27ہزار110، بلوچستان10ہزار666، اسلام آباد13ہزار195، آزاد جموں و کشمیرایک ہزار 160اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار524ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا:ہر روز ایک لاکھ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں33، بلوچستان122، گلگت28، اسلام آباد129، خیبرپختونخوا983، پنجاب1819 اور سندھ میں 1437 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔


متعلقہ خبریں