ڈاکٹروں کی رہائی تک پارٹی رہنما گھر نہ جائیں، بلاول کی ہدایت

عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہم مجبوراً سڑکوں پر آئیں گے

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وائے ڈی اے آزاد کشمیر کے ڈاکٹروں پر پولیس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پی پی آزاد کشمیر کے رہنما اس وقت تک گھر نہ جائیں جب تک ڈاکٹرز رہا نہ ہوجائیں۔

عمران خان کو ائیر پورٹس کی قیمتی زمینیں دوستوں کو نوازنے نہیں دیں گے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے یہ ہدایت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران دی۔ ویڈیو لنگ اجلاس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

چیئرمین پی پی کی زیر صدارت منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں وزہراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قمرالزماں کائرہ، چودھری منظور احمد، جمیل سومرو، سہیل انور سیال اور حسن مرتضیٰ بھی شریک ہوئے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران وائے ڈی اے آزاد کشمیر کے گرفتارڈاکٹروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چودھری لطیف اکبر اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ گرفتار ڈاکٹروں کو قانونی مدد فراہم کی جائے اور ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے۔

ویڈیو لنک اجلاس میں بلاول بھٹو کو ملک بھر سے ڈاکٹرز کے نمائندگان نے شعبہ صحت کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی۔

ہمیں پاکستان کے لیے وزیراعظم چاہیے، بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ حفاظتی کٹس مانگنے پر آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کو گرفتار کرنا شرمناک عمل ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ویڈیو لنک اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے ڈاکٹرز کو سندھ کی طرز کا رسک الاؤنس دیا جائے۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز نے رسک الاؤنس دینے پر حکومت سندھ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بلاول بھٹو نے ملک بھر کے ڈاکٹروں کو رسک الاؤنس دینے کے مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جلد ڈاکٹروں کی سیکیورٹی کے لیے بھی قانون سازی کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ویڈیو لنک اجلاس میں بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلام آباد کی شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو فوری فعال کرے۔

کورونا: آزاد کشمیر میں نہ لیبارٹری ہے، نہ ہی اسکریننگ کی سہولت

بلاول بھٹو نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا سے متعلق ڈاکٹرز سے مشاورت کرتی لیکن ایسا کرنے کے بجائے انہیں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طبی آلات مانگنے پر حکومتوں نے ڈاکٹروں سے مجرموں والا سلوک کیا۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز کے مطابق ویڈیو لنک اجلاس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ڈاکٹرز ہمارے مسیحا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگیاں بچانے والے ڈاکٹرز کو لاوارث چھوڑنا سفاکیت ہے۔


متعلقہ خبریں