پی پی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے، رانا ثنااللہ


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت اگر ڈلیور کرے گی تو چل سکے گی وگرنہ چلنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی حفاظت اس کی کارکردگی کرتی ہے۔

نواز شریف کو سزا کم ملی،مریم کے والد نے سزا کاٹی نہیں: فواد چودھری

پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے یہ بات ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ کے میزبان اور سینئر صحافی محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اسپکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پہ اپوزیشن کا اعتماد نہیں رہا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو موجودہ حکومت نے دفن کردیا ہے۔

نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک برطرف

ہم نیوز کے مطابق پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک صاحب نے کہا کہ میں نےغلط فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے خود اس بات کا اظہار کیا کہ میں نے نوازشریف کو غلط سزا دی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جج صاحب نے کہا کہ میں میاں نوازشریف سے معذرت کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے کہا کہ مجھے مجبور کیا گیا کہ نوازشریف کو سزا دوں۔

ایم این اے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ جج صاحب نے بتایا کہ کیسے ان کو مجبور کیا گیا؟ اورکیسے فیصلہ کرایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ عوامی رہنما کے خلاف منظم طریقے سے کیسز بنائے گئے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وکلا کی مشاورت سے ویڈیو کے ایک حصے کو ریلیز کیا گیا اور دوسرے کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔

مسئلہ مائنس آل سے حل ہوگا، ن لیگی رہنما

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں شریک دوسرے مہمان اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی پاکستان میں سیاست ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے لندن میں بے نامی پراپرٹیز بنائیں مگر انہوں نے کہا کہ یہ اپارٹمنٹ ہمارے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہ کیس پاکستان میں شروع ہوا تو پتہ چلا کہ 16 آف شور کمپنیاں بنائی گئیں۔

فواد چودھری نے پروگرام کے میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے دو اپیلیں ہیں، دونوں پارٹیاں کہہ رہی ہیں کہ کیس کا ری ٹرائل ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف کو جیل میں رکھنے کا ہمیں شوق نہیں ہے، بس ملک کا پیسہ واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ایک روپیہ واپس نہیں کیا اور سب لوگ لندن چلے گئے۔

 نواز شریف اور آصف زرداری کی پاکستان میں سیاست ختم ہو چکی، فواد چوہدری

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف اسکینڈل پاکستان میں نہیں لندن میں بنا اور اب ان کا یہاں کوئی سیاستی مستقبل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں