کے الیکٹرک،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ پورا نہیں کیا: گورنر

کے الیکٹرک،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ پورا نہیں کیا: گورنر

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو پورا نہیں ہوا ہے۔

چینی کمپنی کی کے الیکٹرک اور اس کے انتظامی حقوق خریدنے کی پیشکش

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات بجلی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کا پلان طلب کر لیا

پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کے اراکین اسملبی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی بھی موجود تھے۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اجلاس میں کہا کہ کراچی میں بجلی کی مسلسل فراہمی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔

گورنر سندھ کا کے الیکٹرک سے رابطہ، لوڈ شیڈنگ پر اظہار تشویش

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے شرکا کو بتایا کہ ہم کے الیکٹرک کو 650 کے بجائے 800 میگا واٹ تک بجلی دے رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو 250 سے 280 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس بھی فراہم کی جارہی ہے۔

کراچی میں آٹھ سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمرا یوب خان نے اس موقع پر واضح طور پہ کہا کہ کے الیکٹرک شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنائے۔


متعلقہ خبریں