کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا


کراچی: شہر قائد کے مختلف رہائشی علاقوں میں ہونے والی بجلی کی غیراعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

کے الیکٹرک،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ پورا نہیں کیا: گورنر

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے نارتھ کراچی، نیو کراچی، بفرزون اور سندھی مسلم سوسائٹی میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

لیاقت آباد اور الہلال کالونی بھی غیر اعلانیہ لوڈیشڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہم نیوز کو اورنگی ٹاؤن ، لانڈھی، لیاری اور کورنگی سے متاثرہ شہریوں نے بتایا طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے اور ہماری شکایات بھی نہیں سنی جاتیں۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ مکین سخت اذیت سے دو چار ہیں۔

کراچی  کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

شارع پاکستان کے اطراف فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی رات گئے بجلی کی فراہمی معطل رہی جبکہ گلشن اقبال، ناظم آباد، گلبہار اور گرومندر کے اطراف میں آباد مکینوں نے بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایت کیں۔

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی بابت استفسار پر کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب اوررسد میں 500 میگا واٹ کا فرق موجود ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اضافی گیس اور فرنس آئل کی فراہمی جاری ہے اوردرپیش صورتحال پہ جلد قابو پالیں گے۔

ہم نیوز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کے ای کے پاور پلانٹس کتنی بجلی پیدا کر رہے ہیں؟ یہ بتانا ممکن نہیں ہے۔

سورج بدستور سوا نیزے پر، گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے شہری عذاب میں

کراچی میں گزشتہ روزگورنر سندھ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اراکین اسملبی نے کے الیکٹرک پر خاصی برہمی کا اظہار کیا۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں خود گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کے الیکٹرک نے پورا نہیں کیا۔

کراچی میں آٹھ سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

اسی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے ساری صورتحال سے شرکا کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی ہدایت دی کہ کے الیکٹرک صارفین کی شکایات کے ابروقت ازالے کو یقینی بنائے۔


متعلقہ خبریں