حکومت ہر روز عوام کے صبر کا کڑا امتحان لے رہی ہے، شہباز شریف


لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کا کڑا امتحان لے رہی ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف لاہور ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے۔ عدالت نے شہباز شریف کی 9 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

شہباز شریف کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس پہن کر لاہور ہائی کورٹ میں آئے جہاں انہوں نے گاڑی میں ہی ضمانتی مچلکے پر دستخط کیے۔ دستخط کرنے کے بعد شہباز شریف نے سینیٹائزر کا استعمال بھی کیا۔

اس موقع پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی میں قلت اور قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے جبکہ اضافی گیس ملنے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت صرف نا اہلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ صرف نا اہلی اور بد انتظامی ہے، لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے پر بھی حیرت ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم کی حکمت عملی پوری دنیا اختیار کر رہی ہے، شبلی فراز

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کورونا، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دوچار ہیں۔ حکومت ہر روز عوام کے صبر کا کڑا امتحان لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کی حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے۔


متعلقہ خبریں