اگر مائنس ون ہوا تو پھر مائنس تھری ہو گا، شیخ رشید احمد


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر مائنس ون ہوا تو پھر مائنس تھری ہو گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ریلوے کی ترقی کا سال ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہر جگہ ایم ایل ون کی بات کی۔ آرمی چیف کی قیادت میں ایم ایل ون مکمل ہو گا جبکہ چین نے ریلوے کی ترقی میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حزب اختلاف عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ میں نواز شریف کو جانے کی بات کرتا تھا اس کا مطلب تھا وہ جائیں گے۔ چینی کا کیس سنجیدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی بے وقت قیمت سستی کی اور پھر سازش کے تحت پیٹرول کی قیمت بڑھا دی. بدقسمتی ہے وزرا اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ٹو پر ایک ٹرین چلائیں گے جبکہ ایم ایل ون الگ منصوبہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کوئی مزدور بے روزگار نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم کی حکمت عملی پوری دنیا اختیار کر رہی ہے، شبلی فراز

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم آخری انتخاب اور نہ ہی مائنس ون ہیں۔ اگر مائنس ون ہوا تو پھر مائنس تھری ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لوگوں سے کہتا ہوں اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔ ریلو ے کرایوں میں اضافے کی تجویز میں نے مسترد کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں