اسلام آباد: اسد عمر کا 45 دن میں تعمیر کیے گئے اسپتال کا دورہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پلاننگ و ریفارمز اسد عمر نے چئیرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ 45 دن میں تعمیر کیے گئے  ائسولیشن سنٹر اور انفیکشن ڈیزیز اسپتال کا دورہ کیا۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں ائسولیشن سنٹر اور انفیکشن ڈیزیز اسپتال 45 دن میں تعمیر کیا گیا ہے۔ چین کے تعاون سے قائم کیے گئے اسپتال 250 ایسولیشن بیڈز ہیں. تمام بیڈز پر ہائی فلو آکسیجن مہیا کی گئی ہے.

ہم نیوز کو موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چین نے ائسولیشن سنٹر اور انفیکشن ڈیزیز اسپتال کی تعمیر کے لیے 4 ملین ڈالرز مہیا کیے تھے.

مزید پڑھیں: قومی ادارہ صحت کا اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق ریسرچ  سروے کا آغاز

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ادارہ صحت ، مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور ان کے کنٹرول کے لئے کس طرح کام کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر کو کوویڈ 19 کے کنٹرول کے حوالے سے قومی ادارہ صحت کے رسپانس کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے قومی ادارہ صحت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این آئی ایچ ، صحت کے شعبے میں قومی امنگوں کے مطابق خدمات انجام دے رہا ہے اور خاص طور پر کووڈ 19 آؤٹ بریک میں ادارے کا رسپانس قابل ستائش ہے۔

اسد عمر نے ایمرجنسی آپریشن سنٹر سمیت ادارے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا ۔


متعلقہ خبریں