بھارتی شہری نے کورونا سے بچاؤ کیلئے سونے کا ماسک بنوا لیا


نئی دہلی: بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایک شخص نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تین لاکھ روپے مالیت کا سونے کا ماسک بنوا لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونے کے ماسک میں سانس لینے میں دشواری نہ ہو اس کے لیے چھوٹے چھوٹے سوراخ رکھے گئے ہیں۔

شہری کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے ہی سونے کے زیورات پہننے کا شوق ہے لیکن وہ نہیں جانتا کہ یہ ماسک کورونا وائرس سے بچاو کے لئے کار آمد ہے یا نہیں

شنکر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر سلور ماسک کی خبر پڑھ کر اسے سونے کے ماسک کی خواہش ہوئی جو مقامی سنیارے نے پوری کر دی۔

دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بھارت میں عالمی وبا سے اب تک 6 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 19 ہزار کے قریب لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے بھارت میں 20,903 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ کیسز مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی، تلنگانہ اور کرناٹک میں آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں