سندھ :کورونا سے مزید افراد 42 جاں بحق، 1585 متاثر

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

کراچی:  سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 42 اموات ہوئیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1501 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 1585 نئے کیسز سامنے آگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسزکی تعداد92ہزار306ہوگئی۔ سندھ میں 733 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس وقت 98 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے کیسزکی تعداد ساڑھے 71ہزارسےت جاوزکرگئی۔ کراچی میں کورونا وائرس کیسزکی تعداد 71ہزار821 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 619 ہو گئی جبکہ 2 لاکھ 25 ہزار 283 افراد عالمی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 378 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہوئے اور 68 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 95 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے دوران ریکارڈ 11 ہزار 469 افراد صحتیاب ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار 721 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 80 ہزار 297 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 27 ہزار 506، بلوچستان میں 10 ہزار 717، اسلام  آباد میں 13 ہزار 292، آزاد جموں و کشمیر ایک ہزار 160 اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 536 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں 34، بلوچستان میں 122، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 130، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 2، پنجاب میں  ایک ہزار 844 اور سندھ میں ایک ہزار 459 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں