خان پور: شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم


رحیم یار خان: رحیم یار خان کی تحصیل خان پورمیں جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن پر شالیمارایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شالیمارایکسپریس کراچی سےلاہورجارہی تھی۔ حادثہ آٹومیٹک کانٹا چینج ہونے کے باعث پیش آیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث اپ اورڈاوَن دونوں ٹریکس بلاک ہوگئیں۔حادثے کے باعث مال گاڑی کے 2 ڈبے تباہ اور شالیمار ایکسپریس کا انجن متاثر ہوا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد شالیمارایکسپریس کومتبادل انجن لگا کر ریلوے اسٹیشن جیٹھہ بھٹہ پہنچا دیا گیا

انجینئرریلوے کا کہنا ہے کہ ٹریک بحال ہونےمیں تقریباً 2 گھنٹے مزید لگیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں آج پھاٹک پر ٹرین کوسٹر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 22 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی جب وہ پھاٹک کراس کرنے والی کوسٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سکھ یاتری تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثےمیں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ اسپتال منتقل کیے گئے کم سے کم 6 زخمیوں کی حالت نازک ہے اور تاحال کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

حادثےمیں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور وہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق شیخوپورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے جس میں کوچ ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور کی جانب آ رہی تھی، کوچ ڈرائیور نے ریلوے کی جانب سے لگے بورڈ اور اسپیڈ بریکر کو نظر انداز کیا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ بھل کے اور فاروق آباد کے درمیان پھاٹک نمبر 52 تھری پر کوچ ڈرائیور کی جلد بازی اور غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔

لیاقت پور ٹرین حادثہ:58میں سے 42میتوں کی ڈی این اے سے شناخت  کرلی گئی

بتایا گیا ہے کہ حادثے کے باعث کوچ 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی اور کوچ ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

ذرائع کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات کیلئے 3 سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی جس کی جانب سے مرتب رپورٹ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو پیش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں