عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا


پشاور: جنوبی وزیرستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے ایک منٹ میں 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 64 جمپنگ جیکس لگا کر برطانیہ کے پیڈی ڈوئیل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

عرفان محسود نے  64 جمپنگ جیکس  لگا کر یہ ریکارڈ بنایا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعے کر دی ہے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ برطانیہ کے بیڈی ڈوئیل کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 58 جمپنگ جیکس لگائے تھے ۔عرفان محسود کا یہ مجموعی طور پر 32 واں عالمی ریکارڈ ہے۔

عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

ریکارڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے عرفان محسود نےکہا کہ بہت خوش ہوں ملک کےلئے کامیابی سمیٹنے پر دلی خوشی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کےلئے مزید ٹیلنٹ سامنے لانا چاہتا ہوں جس کے لیے حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اکیڈمی مہیا کریں تو دیگر نوجوانوں کو بھی ٹرین کرسکتا ہوں اور انہیں بھی عالمی ریکارڈ بنانے مے اہل بنا سکتا ہوں۔


متعلقہ خبریں