وزارت پورٹ اینڈ شپنگ میں مبینہ کرپشن: پیپلز پارٹی کا وائٹ پیپرشائع کرنے کا اعلان


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ میں مبینہ کرپشن سے متعلق وائٹ پیپرشائع کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی عبدالقادرپٹیل نے الزام لگایا کہ وزیربحری امور علی زیدی نے پورٹ اینڈ شپنگ میں کرپشن کے نئے رکارڈ قائم کیے ہیں۔

عبدالقادرپٹیل نےعلی زیدی پرٹینڈرزمیں اثراندازہونے کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کے ٹھیکوں کے آڈٹ نہیں کرائے گئے۔

قادرپٹیل نے دعویٰ کیا کہ کے پی ٹی ایکٹ میں ترمیم کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ کے پی ٹی میں اربوں نہیں،کھربوں کی کرپشن ہورہی ہے۔ کراچی میں صفائی کےنام پراربوں روپےبٹورے گئے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں وزیربارباربےجامداخلت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والےاربوں کھربوں کے ٹیکے لگاتے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جب علی زیدی کوجواب دینےلگ اتو اسپیکر نےمیرا مائیک بند کردیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی جانبدارہوچکےہیں۔ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نوز اسپیکرکے خلاف عدم اعتماد لانے پرغورکررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عزیربلوچ کیس میں میں لندن سے جواب دینے کیلئے آیا اورالزامات کا سامناکیا۔ عزیربلوچ کیس میں رینجرزنے مجھ سےتحقیقات کیلئےکہا۔ رینجرزنےمجھےوقت دیااورواپس آکرمیں نےتعاون کیا۔

قادرپٹیل نے کہا کہ میں ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں بے نقاب کرتارہوں گا۔ ڈاکٹرعاصم کیس میں بھی میرانام ڈالاگیا،۔ ساری چیزیں ختم ہوئی توانہیں جےآئی ٹی کی فکرہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں میرامائیک بند کرسکتے ہیں،میری آواز بندنہیں کرسکتے۔ بچت کی بات کرتےہیں،علی زیدی نے 24 لاکھ کاآفس بنایاہے۔ کرائے کے گھرکی 20 لاکھ روپےکی تزئین وآرائش کرائی۔ وہ اعظم صوفی کو 25 ہزار ڈالر پر مشیر لگانا چاہتے تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران سعیدغنی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماوَں کی باتیں جھوٹی ہوتی ہیں۔ تحریک انصاف کےرہنماوَں نے میرے بھائی کے خلاف بھی باتیں کیں۔ اگرمیرے بھائی کے خلاف کوئی ثبوت ہیں توکارروائی کریں۔

سعیدغنی نے کہا کہ اس معاملے پرآئی جی سندھ اےڈی خواجہ کوخط لکھاتھا۔ آج بھی میرے گھرکی دیواروں پرگولیوں کےنشان ہیں۔ آئی جی اورڈی آئی جی کوبھی بتایامیرےعلاقوں میں منشیات فروشی بڑھ رہی ہے۔

سعیدغنی نےعلی زیدی کومناظرےکا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگرآپ سچے ہیں تومیرےسامنے بیٹھ کرالزام لگائیں،میں جواب دوں گا۔
ہمارےخلاف رپورٹ بنانےوالےپولیس افسرکاسب کوپتہ ہے۔ بزدل آدمی کوپولیس میں نہیں ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 300 کنال کے گھرمیں رہتےہیں ،اپناذریعہ معاش توبتائیں؟


متعلقہ خبریں