سیالکوٹ: چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار


سیالکوٹ: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ کے سائبر کرائم ونگ نے سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضہ سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں 225 جی بی کا ڈیٹا برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم امریکہ سے آپریٹ کرنیوالے ایک انٹرنیشنل گروہ کیساتھ رابطے میں تھا جو کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز فروخت کرتا ہے۔

چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار، 12 سالہ بچی کی ویڈیوز برآمد

ایف آئی حکام نے بتایا کہ انٹرپول نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں جس پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضہ سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں 225 جی بی ڈیٹا برآمد کر لیا گیا ہے اور انٹرپول سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم سے مذید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں