این سی او سی نے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے  کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی مربوط اور بہترحکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ این سی اوسی نے روزانہ کے اعدادوشمارمرتب کرکے قابل اعتبار ڈیٹا بیس فراہم کیا۔ این سی اوسی نےاعدادوشمارکی بنیاد پرایس اوپیزکی تیاری اورنفاذ میں بنیادی کردار اداکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستانی قوم نے صبرواستقامت کامظاہرہ کیا۔ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلزکاکردارقابل تحسین ہے۔ چاروں صوبوں کےہیلتھ ورکرزنےگراں قدرخدمات سرانجام دیں

انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا بیماری کے پھیلاوَ میں کمی کو یقینی بنانےکیلئے ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمد جاری رکھا جائے۔اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کوکامیاب بنانےکیلئےہنگامی اقدامات کیےجائیں۔

مزید پڑھیں:  سندھ میں کورونا سے مزید 42 اموات

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پربیماری کوروکنےکیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ صوبائی حکومتوں کی نمائندگی وزرا نے ویڈیولنک کے ذریعے کی۔

اجلاس میں  وزیراعظم کو کورونا کے پھیلاوَ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اسمارٹ لاک ڈاوَن کی کامیاب حکمت عملی کےنتائج سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ انتہائی غریب اور ورکنگ کلاس کے مسائل اور وبا کے پھیلاوَ کے روک تھام پربھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان نے متوقع نقصانات کے تخمینہ سے بہترکارکردگی دکھائی۔ پاکستانی برآمدات خطے کے دیگرممالک کےمقابلےمیں کم متاثر ہوئیں۔


متعلقہ خبریں