دنیا کی طویل العمر بلی چل بسی


لنن: برطانیہ کے ایک شہری کے پاس موجود دنیا کی طویل العمر بلی 32 برس کی عمر میں چل بسی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  بلی کی عمر 32 برس تھی جو انسان کی عمر کے 150 سال کے برابر بنتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس مئی میں اکتیسویں سالگرہ پر بلی کو طویل العمری کا اعزاز دیا گیا تھا۔

بلی انگلینڈ کے شہر ڈیون کی رہائشی 52 سالہ خاتون مچل ہیریٹیج کے گھر اُن کے ساتھ رہتی تھی۔ خاتون کے مطابق انہیں بیسویں سالگرہ پر گھر والوں نے بلی تحفے میں دی تھی جس کا نام انہوں نے روبیل رکھا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بلی کی کچھ عادات ایسی تھیں جو اس نے موت سے چند روز قبل ہی ترک کر دی تھیں جس کے بعد ہمیں معلوم ہو گیا تھا کہ اس کے دنیا سے جانے کا وقت ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں