’ لارڈ آف دی رنگز ‘ ٹی وی سیریز کی نیوزی لینڈ میں شوٹنگ شروع


لندن: شہرہ آفاق فلم ’ لارڈ آف دی رنگز‘  کی نئی ٹیلی ویژن سیریز کی شوٹنگ کا آغاز نیوزی لینڈ میں ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمازون پرائم کی جانب سے بنائی جانے والی سیریز کے لیے 206 کریو ممبرز کو اگلے چھ ماہ کے لیے نیوزی لینڈ کا ویزہ مل گیا ہے۔

اس سے قبل سیریز کی شوٹنگ کا آغاز فروری میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا تاہم نیوزی لینڈ میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کے پریمیئر میں شہزادہ ہیری اور میگھن بھی مدعو

خیال رہے کہ لارڈ آف دی رنگز سیریز پوری دنیا میں اب تک کی کامیاب فلموں میں سے ایک رہی ہے۔

اس میں دی فیلوشپ آف دی رنگ ، دی ٹو ٹاورز ، اور دی ریٹرن آف کنگ تینوں فلمیں شامل ہیں جو بالترتیب 2001 ، 2002 اور 2003 میں ریلیز ہوئی تھیں۔

تینوں فلمیں جے آر آر ٹولکین کے فینٹسی ناول دی لارڈ آف دی رنگز پر مبنی ہیں جسے مصنف نے دی ہوبٹ نامی بچوں کے لئے اپنے تخیلاتی ناول کے سیکوئل کے طور پر شروع کیا تھا۔

لارڈ آف دی رنگز کی تین فلموں نے دنیا بھرسے 5 کھرب روپے کا بزنس کیا تھا۔


متعلقہ خبریں