کراچی: قائدآباد میں پولیس اور دکانداروں میں تصادم، 7 افراد گرفتار


کراچِ: کراچی کے علاقے قائد آباد میں دکانداروں، پتھارےداروں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس کے بعد پولیس نے سات افراد گرفتار کرکے تھانے منتقل کریے۔

دوکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس نے پیسوں کا تقاضا کیا، انکارکرنے پرگرفتارکیا گیا۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس دکانداروں پرتشدد کے بعد 3 افراد کو تھانے لے گئی۔

دوسری جانب پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ قائد آباد میں پولیس لاک ڈاوَن پالیسی کے تحت کاروباربند کرارہی تھی۔ پتھارے داروں نے  اس پر احتجاج شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا کہ پتھارے داروں نے تین پولیس اہلکاروں پرتشدد کیا اور وردی پھاڑدی۔ پولیس اہلکاروں پرتشدداورہنگامہ آرائی میں ملوث 7 افراد گرفتار کرلیا۔

 


متعلقہ خبریں