خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 18 افراد جاں بحق، 337 متاثر

خیبرپختونخوا: کورونا کے 445 نئے کیسز رپورٹ

پشاور: خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورو نا کے337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وبا سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کیسزکی تعداد 27843 ہو گئی ہے جبکہ وبا سےاموات کی مجموعی تعداد 1020 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 723 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک صوبے میں صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 16242 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے 24 گھنٹوں کے دوران 119 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا کےمجموعی کیسز کی تعداد 9739 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 619 ہو گئی جبکہ 2 لاکھ 25 ہزار 283 افراد عالمی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

کوروناوائرس: پاکستان میں مزید78افراد جاں بحق،4ہزار339کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 378 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہوئے اور 68 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 95 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے دوران ریکارڈ 11 ہزار 469 افراد صحتیاب ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار 721 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 80 ہزار 297 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز