ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

weather

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آبا د، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش متوق ہے۔

کراچی، حیدر آباد اوردادو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں محکمہ موسمیات نے آج سے تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش کے دوران شہری گھروں سے باہر کم نکلیں۔ بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، گاڑی احتیاط سے چلائیں۔

محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز چکوال، مری، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہا ؤالدین اور حافظ آباد میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

سیالکوٹ ، نارووال ، فیصل آباد ، جھنگ ،ٹو بہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، بہاول پور، بہاولنگر، چترال، دیر، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، بنو ں، لکی مروت، کرک، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان، کرم اورکوہاٹ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم بارکھان، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا تاہم کراچی، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، اسلام کوٹ، تھر پارکر، نگر پارکر اور مٹھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں