پاکستان کی کامیابی ہی دنیا کی کامیابی ہے، امریکی سفیر


اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیابی ہی دنیا کی کامیابی ہے۔

امریکہ کے 244 ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفیر پال جونز نے کہا کہ مشکل حالات میں پتہ چلا پاکستان کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسائل کے حل کے لیے قریبی تعاون کیا۔

امریکی سفیر پال جونز نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دوستی کا سلسلہ برقرار رکھنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان ہر شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو اسکولوں میں ملک سے نفرت کا سبق پڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی شہری نے کورونا سے بچاؤ کیلئے سونے کا ماسک بنوا لیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط امریکہ اور مضبوط ملٹری چاہتے ہیں۔ ہم نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ امریکہ کو بائیں بازو کی سیاست سے خطرہ ہے تاہم ہم بائیں بازو کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے بچوں کو اسکولوں میں ملک سے نفرت کا سبق پڑھایا جا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ امریکی صدر نے امریکی آرمی اکیڈمی کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہم دنیا میں نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں