روٹی اور نان کی قیمت بڑھ گئی



لاہور میں متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا ہونے پر روٹی ایک روپیہ اور نان کی قیمت تین روپے بڑھا دی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق روٹی کی قیمت آٹھ روپے اور نان پندرہ روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ فلور ملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی ہے اور ہم  پرانی قیمت پر نان اور روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ریلیف فراہم کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت آٹے کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لائے گی تو ہم نان روٹی کا ریٹ نہیں بڑھائیں گے۔ ہمارے اخراجات بڑھ رہے ہیں، قیمتوں میں اضافہ اب ناگزیر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روٹی مہنگی ہونے پر لبنان میں مظاہرے پھوٹ پڑے

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے پریشان حال شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی پرسان حال نہیں، جب جو چاہتا ہے اشیاء کی قیمتیں بڑھا دیتا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ کوئی سننے والا نہیں سب کچھ مہنگا ہے اور مزید مہنگا ہوتا جا رہا ہے، اب روٹی بھی مہنگی ہو
وزیر اعلی پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو روٹی اور نان کی قیمتیں مقرر شدہ داموں سے مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم بھی دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا روٹی اور نان کی قیمت میں خودساختہ اضافے کا نوٹس

متحدہ نان روٹی اسوسی ایشن کے مطابق آٹے کا تھیلا آٹھ سو اور فائن آٹے کے تھیلے کا ریٹ بارہ سو روپے بڑھنے کے بعد دام بڑھائے گئے ہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ریٹس کے معاملہ پر بات چیت بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور قصور شیخوپورہ فیصل آباد اوکاڑہ ساہیوال اور سنٹرل پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 120روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 50 روپے سے لے کر 60 روپے فی تھیلا اضافہ کیا گیا ہے۔

فلو ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم بہت مہنگی ہوچکی ہے جس کےباعث پرانے نرخوں پر آٹے کی فروخت ممکن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1600 روپے فی من ہے۔

گندم کی قیمت بڑھنے کے سبب 20 کلوگرام کے تھیلے کی نئی قیمت ایکس مل نرخ 900 روپے اور ریٹیل قیمت 925 روپے ہو گی تاہم جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گندم کی قیمت 1550 اور 1525 روپے فی من ہے ان شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 50 روپے سے لے کر 60 روپے فی تھیلا مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے روٹی کے منہ مانگے دام وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ روٹی اورنان کی مقررکردہ قیمت پردستیابی یقینی بنائی جائے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی اورانتظامیہ ضروری اقدام اٹھائے۔


متعلقہ خبریں