جرائم پیشہ افراد کا بچنا اب مشکل، پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی

جرائم پیشہ افراد کا بچنا اب مشکل، پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔

پنجاب پولیس تبدیل کی راہ پر چل پڑی اور اب جرائم پیشہ افراد کا بچنا مشکل ہو گیا۔ پنجاب پولیس جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔

پنجاب پولیس نے خفیہ آپریشنز اور لاء اینڈ آرڈر کی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے ہائی ریزولیشن ڈرون کیمرے خرید لیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے لیے 17 ڈرونز خریدے گئے ہیں اور ایک ڈرون کی مالیت چھ لاکھ روپے ہے۔ مجموعی طور پر ان ڈرونز پر ایک کروڑ دو لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ان ڈرون کیمروں کی رینج دو کلومیٹر اور رفتار بھی عام ڈرون کیمروں سے کہیں زیادہ ہے، 40 میگا پکسل لینز ہونے کی وجہ سے اب مشکوک ایکٹیوٹی کو بہتر انداز میں مانیٹر کرنا ممکن ہو گا

خریدے گئے ان ڈرونز کو پنجاب کی ریجنز، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

رواں سال مارچ میں پنجاب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید سافٹ ویئر ’’ٹریول آئی‘‘ متعارف کرایا تھا۔

پنجاب پولیس تبدیلی اور اصلاحات کے مشن کے تحت ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے لگی۔ پنجاب پولیس نے ہوٹی آئی کے بعد ٹریول آئی سافٹ ویئر بھی متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی حملہ: شہید پولیس اہلکار، سیکیورٹی گارڈز کے اہلخانہ کیلئے انعام کا اعلان

پنجاب پولیس کے متعارف کرائے گئے جدید سافٹ ویئر میں لاہور کے تمام بس اڈے اور کمپنیاں رجسٹرڈ ہوں گی اور اس نظام کے تحت ملزمان کو پکڑنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔

کسی بھی مقدمے میں نامزد ملزم جب کسی بھی بس سروس سے سفر کے لیے ٹکٹ خریدے گا تو وہ فوری طور پر اس نظام کے تحت پکڑا جائے گا۔


متعلقہ خبریں