بلوچستان: میرج ہال ایسوسی ایشن کا شادی ہال کھولنے کا اعلان

کراچی: شادی ہال ایسوسی ایشن،دو اگست سے ہال کھولنے کا اعلان

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان کی شادی ہال ایسوسی ایشن نے دس جولائی سے  ایس او پیز کے تحت  شادی ہال کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مذاکرات نہ  کرنے پر شادی ہال بکنگ کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔

ایسوسی ایشن عہدیداران کا موقف ہے کہ حکومت کو ان سے مذاکرات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور پانچ ماہ سے کرایہ اور لیبر کو تنخواہ اپنی جیب سے دے رہے ہیں۔ شادی ہالز پر پابندیوں کے باعث  سمارٹ لاک ڈاؤن  کے دوران گھروں اور گلی محلوں میں فنکش ہوتے رہے۔

عہدیداروان کا کہنا ہے کہ  شادی ہال ایسوسی ایشن کے اعلان کے بعد شہریوں نے  میریج ہالز میں شادیوں کے لیے بکنگ کرنا شروع کر دی ہے۔

میرج ہال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تقاریب کی پابندی کے باعث شادی ہال مالکان کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے اور ہم شادی ہال میں ہر صورت ایس او پی کا نفاذ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شادی ہال میں ایس او پی کی پابندی نہیں کی گئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے ہماری حکومت سے گزارش ہے کے براہ مہربانی ہمیں شادی ہال کھولنے کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی تئیس مارچ سے شادی ہالز میں شادیوں پر پابندی ہے تاہم پابندی کے باوجود بلوچستان شادی ہال ایسوسی ایشن نے دس جولائی سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں بھی شادی ہال مالکان نے تنگ آکر ایس او پی کے تحت ہال کھولنے کا فارمولہ پیش کیا ہے۔


متعلقہ خبریں