شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

فوٹو: فائل


لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

مسلم لیگ ن  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں 3 ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے شہباز شریف کو اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک سخت احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 11 جون کو شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

نیب نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کر دی

بعد ازاں  پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذمہ داروں کو ان کی  بگڑتی ہوئی صحت کا جواب دینا ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ثابت ہوتا ہے کہ شہباز شریف کے شکوک بے وجہ نہیں تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جنہوں نے شہباز شریف کی گرتی صحت کو جانتے بوجھتے مزید بگاڑا، انہیں جواب دینا ہو گا۔


متعلقہ خبریں