’ ایران کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم وستم پر آواز اٹھانا قابل ستائش ہے‘

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ایران کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم وستم پر آواز اٹھانا قابل ستائش ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور ایران میں آزادانہ تجارت کافروغ ہوناچاہیے، پاکستان ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو آپس میں اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے، پاکستان ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرین سروس بحال ہونی چاہیے، سی پیک منصوبوں پر پاکستان اور ایران یکساں سوچ رکھتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کا مطلب لوگوں کو محفوظ رکھنا ہے، قاسم سوری

یاد رہے کہ چند ماہ قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا تھا کہ آر ایس ایس بھارت میں نظام حکومت چلا رہی ہے،آر ایس ایس وحشی تنظیم بن چکی ہے جبکہ کشمیری عوام اپنے گھر میں ہی محصور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آگ نے پوری بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، سیاسی قیادت  پابند سلاسل ہے ،عالمی برادری کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے،کئی ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے،کشمیری لیڈرشپ اور عوام مظالم سے تنگ ہیں۔


متعلقہ خبریں