سندھ: کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق، 2 ہزار 222 متاثر

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار 222 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 94 ہزار 528 جبکہ اموات کی تعداد 1526 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے 623 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 74مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 770 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع شرقی میں 237،جنوبی میں 156، وسطی میں 126 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے4ہزار712افراد جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ ضلع کورنگی میں کورونا وائرس کے 113،ملیرمیں 72 اورغربی میں 66 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 712 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 28 ہزار 274 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹے میں 93افرادکورونا کے باعث جاں بحق ہوئے اور3 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں گزشتہ24گھنٹوں میں 4ہزار736 مریضوں نے کورونا کو شکست دی اور 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار 830 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز