پنجاب: ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا


لاہور: پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں کام کرنے والے 48 ڈاکٹروں نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق میو اسپتال لاہور میں سب سے زیادہ چودہ ڈاکٹروں نے استعفی دیا ہے جبکہ  الائیڈ اسپتال فیصل آباد سے دو ، ڈی جی خان اسپتال سے چار ڈاکٹروں نے ملازمت چھوڑی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول اسپتال بہاولپور، شیخ زاید رحیم یار خان سے دو اور جناح اسپتال سے سات ڈاکٹروں نے استعفیٰ دیا۔

ڈاکٹروں کی رہائی تک پارٹی رہنما گھر نہ جائیں، بلاول کی ہدایت

اسی طرح گورنمنٹ نواز شریف یکی گیٹ اسپتال، چلڈرن اسپتال، سروسز اسپتال، لاہور جنرل اسپتال سے بھی ڈاکٹر مستعفی ہوئے ہیں۔

جب کہ کوٹ خواجہ اسپتال، شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال، گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال اور میاں منشی اسپتال سے ایک ایک ڈاکٹر مستعفیٰ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں