حکومت سندھ کی نااہلی، انسانی جانوں کے نقصان کا خدشہ


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت سندھ کی نا اہلی کے باعث زیادہ انسانی جانوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔

سندھ: بلدیاتی ادارے نظر انداز، ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا اجرا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے گجر نالے کے دورے کے موقع پر کہا کہ کورونا سے اتنا جانی نقصان نہیں ہوگا جتنا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے سبب ہو سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے فکس اٹ کی جانب سے احتجاج بھی کیا۔

ایم این اے عالمگیر خان نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے نالوں کی صفائی کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن گجر نالے پر تاحال کوئی صفائی نہیں کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کراچی اور لاہور کے مسائل کا حل بتادیا

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے اربن فلڈ کی وارننگ جاری کی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ کے وزرا صرف فوٹو سیشن کے لیے نالوں کا دورہ کررہے ہیں۔

ہم نیوز نے چند دن قبل خبر دی تھی کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو نالوں کی صفائی کے لیے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

نالوں کی صفائی کراچی کا مستقل حل نہیں، میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر نے اس ضمن میں استفسار پر کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں مدد کے لیے باقاعدہ وفاقی حکومت کو بحیثیت میئر کراچی خط لکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے گزشتہ دورہ کراچی میں کہا تھا کہ کراچی اور لاہور کے مسائل با اختیار مقامی حکومتوں کے قیام سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں