دورہ انگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کا سلسلہ جاری


لندن: انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی ووسٹر میں پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم نے پریکٹس میچز کا آغاز کر دیا ہے، دو روزہ پریکٹس میچ میں ایک دن میں نوے اوورز کا کھیل ہو گا ۔

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ میں پانچ باؤلرز پر مشتمل گروپ نوے اوورز کرائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کی جوڑی سیشن بائی سیشن بیٹنگ کرے گی ۔ مصباح الحق کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ ہر کھلاڑی کو موقع دیا جائے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 6 کھلاڑی کل دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہوں گے

خیال رہے کہ انگلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں بائیو سیکور ماحول میں رہائش پذیر ہے۔  اس دوران قومی اسکواڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہو ئی ہیں۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، نائب کپتان بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد،عماد وسیم ، امام الحق، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود،  یاسر شاہ ، خوشدل شاہ،محمد عباس،موسیٰ خان، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

دورہ انگلینڈ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، وہاں کا موسم بدلتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنڈیشن کے حساب سے اپنا گیم پلان تیار کریں گے ،کرکٹ کے بغیر بہت مشکل وقت گزارا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ محمد رضوان مکمل صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے، مشکل وقت کے اندر ہم پاکستانیوں کو خوشی دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنا چیلنج ہو گا، دس سال دبئی میں بغیر تماشائیوں کے میچز کھیلیں ہیں۔


متعلقہ خبریں